Download Form

Nomination form for EC President. Last date for for form submission is 30th October

Presidential Election 2022-2023
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،

محترم ممبران،

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ سوسائٹی کی ایگزیکیٹیو کمیٹی پاکستانی قوانین کے مطابق تین سال کے عرصے کے لئے منتخب کی جاتی ہے اور موجودہ ایگزیکیٹیو کمیٹی کی میعاد اپنے تین سال پورے کرنے کے بعد 2022 میں مکمل ہو رہی ہے۔

برادران الہ آباد ویلفیئر سوسائٹی کی روایت کے مطابق ایگزیکیٹیو کمیٹی کے صدر کا چناؤ بذریعہ جنرل الیکشن کیا جاتا ہے جس کے بعد منتخب ہونے والا صدر اپنی ایگزیکیٹیو کمیٹی کی تشکیل کرتا ہے۔

سوسائٹی کے اگلے تین سالہ دور (2023 - 2025) کے ایگزیکیٹیو کمیٹی کے صدر کے چناؤ کے لئے سپریم کونسل نے ایک الیکشن کمیشن تشکیل دیا ہے جس کہ ممبران محترم عظیم الدین بھائی، محترم راشد سلام بھائی اور محترم اقبال حامد بھائی ہیں

الیکشن کمیشن نے سپریم کونسل کے چیئرمین (ڈاکٹر مدثر حسین صاحب) اور وائس چیئرمین (سلیم الدین صاحب) کی زیر نگرانی الیکشن کا مکمل پلان ترتیب دے دیا ہے، جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:
  • Issuance of nomination forms – 23rd to 30th Oct
  • Submission of duly filled nomination forms – 1st to 6th Nov
  • Scrutiny of received nomination forms & announcement of candidates – 6th Nov
  • Election campaign by candidates – 7th to 19th Nov
  • Election Day – 20th Nov (10am to 4pm)
  • Announcement of Election Result – 20th Nov (6pm to 8pm)
  • Formation of EC by newly elected President – 3rd December
  • Oath taking ceremony of newly elected executive committee – 11th Dec

ہماری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد اس الیکشن میں حصہ لے کر سوسائٹی کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

الیکشن فارم بذریعہ ای میل، واٹس ایپ یا ذاتی طور پر حاصل کرنے کے لئے درج ذیل افراد سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

جاذب اللہ 03333105644
عدنان احمد صیدیقی 03008234511

اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی مزید معلومات یا رہنمائی کے لئے راقم اور الیکشن کمیشن کے ممبران ہر وقت دستیاب ہیں۔

ہمیں امید ہے ان شاءاللہ اس الیکشن میں برادری بھرپور حصہ لیکر آئندہ کے لئے بہترین صدر کا انتخاب کرے گی۔

والسلام

عدنان احمد صیدیقی
جنرل سیکرٹری
برادران الہ آباد ویلفیئر سوسائٹی