Mon to Thursday & Saturday 3:30PM to 5:30PM
Friday - Closed

Baws Qurbani 2025

معزز ممبرانِ BAWS!

الحمدوللہ گذشتہ سالوں کی طرح، اس سال بھی برادرانِ الہ آباد ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اجتماعی وقف قربانی کا بابرکت اہتمام کیا جا رہا ہے۔

:اس موقع پر

وہ افراد بھی حصہ لے سکتے ہیں جو اپنا قربانی کا حصہ اپنے ساتھ لے جانا چاہتے ہوں۔
اور ہمیشہ کی طرح، آپ کے تعاون سے مستحق خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچانے کا بھرپور انتظام کیا گیا ہے۔

یہ ایک عظیم کارِ خیر ہے ،جہاں آپ کی قربانی، صرف ایک رسم نہیں، بلکہ نیکی، محبت، اور انسانیت کی خوشبو بن کر اُن گھروں تک پہنچتی ہے جہاں شاید سارا سال گوشت نصیب نہ ہو۔

آپ سے گزارش ہے کہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
اور قربانی کی اصل روح کو زندہ رکھیں۔

مزید معلومات اور حصہ لینے کے لیے رابطہ کریں۔
اللہ آپ سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے، آمین

عید کے پہلے دن قربانی کے ایک حصے (گائے/بیل) کا ہدیہ 28,500  ہے۔ جتنے حصے چاہیں لئے جاسکتے ہیں۔

رابطے کی فہرست

قربانی کے حصے لینے کے لئے جلد از جلد درج ذیل افراد سے رابطہ کر کے اندراج کروا دیں تاکہ پہلے ہی دن قربانی کروا کر گوشت مستحق خاندانوں تک پہنچایا جاسکے۔

برادری کے وہ افراد جو برادری کے کسی بھی مستحق خاندان تک گوشت پہنچا کر ثوابِ دارین حاصل کرنے کے خواہشمند ہوں، وہ بھی مندرجہ بالا افراد سے رابطہ کر کے خاندانوں کی تعداد کا اندراج کروا سکتے ہیں، تاکہ ان کو بروقت گوشت فراہم کیا جاسکے۔

آئیں مل کر اپنی ہر برادری کے مستحق خاندانوں کیساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔

ایگزیکیٹیو کونسل
برادران الہ آباد ویلفیئر سوسائٹی
مئی ۲۰۲۵