الیکشن کمیشن کے شائع کردہ شیڈول کے مطابق صدارتی الیکشن کے کاغذات نامزدگی 15 اکتوبر 2025 تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
اگر آپ صدارتی الیکشن کے امیدوار بننا چاہتے ہیں تو فوری طور پر اپنے کاغذات نامزدگی سوسائٹی کے دفتر یا الیکشن کمیشن کو براہ راست جمع کروا دیں۔
الیکشن کو کامیاب بنانے کے لئے برادری کے ہر فرد سے درخواست ہے کہ اپنے ووٹ کے اندراج کے لئے ممبرشپ فارم فوری طور پر سوسائٹی کے دفتر میں جمع کروائیں یا سوسائٹی کے آفیشل نمبر پر واٹس ایپ کریں۔
یاد رکھیں کہ ووٹ کے اندراج شدہ افراد / ممبر ہی ووٹ ڈالنے کے حقدار ہوں گے۔